• news

گوجرانوالہ:میاں ودود کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کا اہم اجلاس ہواجس کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے کی، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں صدر گوجرانوالہ ڈویژن میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ سابق صدر پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد، انفارمیشن سیکرٹری سید حسن مرتضی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلاشبہ پنجاب کی تنظیم نے دن رات محنت سے پنجاب پارٹی کو افعال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ۔اجلاس میںمہر اقبال،  رانا حنیف، صابر باجوہ ویگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن