نوجوان کاروبار کی طرف آئیں، حکومت ہرممکن تعاون کریگی: مراد سعید
اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب تقسیم چیک و اسناد منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں کو اکیسویں صدی کے ڈیمانڈ کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے ساتھ، آسان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے تا کہ نوجوان خود اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ اور اووروں کے لئے بھی ملازمتیں پیدا کرنے کا وسیلہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ انوویشن اور آئیڈیاز سے آپ دنیا کو مسخر کر سکتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نوجوانوں کو کاروبار میں آنا چاہئے اور یہ حکومت اس حوالے سے ہر لحاظ سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔