پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر و غیر فعال ، نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بجٹ نامنظور تو کرے سرکاری جماعت حکومت کرنے کا آئینی جواز کھو بیٹھے گی بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاریمنت کے اندر بائر موثر اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ نالائق نااہل ناکام حکومت سے نجات کے لئے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ایکشن پلان کی پابند اور کاربند ہیں۔ پی ڈی ایم چارٹر کے تحت فیصلے انفرادی نہیں کثرت رائے سے مشروط ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم غیر موثر اور غیر فعال ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی اور اے این پی کے بغیر ہم خیالوں کا اجتماع تو ہو سکتا ہے پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں۔