• news

ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے: شوکت ترین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ نیب میں اصلاحات کی جائیں گی۔ تاکہ بیوروکریسی ڈرنا بند کر دے۔ نیب اصلاحات کی جائیں اس کا پوری معیشت پر اثر پڑتا ہے۔ سرکاری ملازمین کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔ آرڈیننس کے ذریعے تحفظ کیا جا رہا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہیں۔ روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن