معیشت کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، اسد عمر مسئلہ ان کے کپتان کا ہے ، محمد زبیر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا کہ فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے معیشت کودیرپا ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جو پوچھ رہے ہیں کے ‘‘اچانک’’ معیشت کی رفتار کیسے تیزہوگئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ ہے اس وقت بتایا تھا کہ دوسال لگیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔ فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ان کے بھائی محمد زبیر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ اسد عمر کے ٹویٹ پر ن لیگ کے محمد زبیر بولے ایک منٹ کے لئے اسد عمر کی بات مان بھی لیں تو مسئلہ ان کے کپتان کا ہے جس نے اسد عمر کو فوری تبدیل کر دیا تھا۔