• news

سٹیزن پورٹل پر شکایات کے بعد وزیراعظم نے اسلام آباد لینڈ ریونیو افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا‘ 3 برطرف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل کے ذریعے شکایات پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سے سرکل رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، جب کہ انسپکٹر کو آپریٹیو سوسائٹیز کو عہدہ سے برطرف، متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری اور بنک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن