• news

فن لینڈ کی وزیراعظم کیخلاف عوامی ٹیکس  کے پیسے سے ناشتہ کرنے پر تحقیقات

لاہور (نیٹ نیوز) فن لینڈ میں پولیس وزیراعظم سنا مرین کے ناشتے پر ٹیکس کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے متعلق ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ناشتے کے لئے حکومت سے فی ماہ 300 یورو کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ ناشتوں کی رقم ادا کر دی گئی ہے‘ جبکہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن