پاک فوج نے دْنیا بھر کے 28ممالک میں 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشن میں اپنا پہلا دستہ تعینا ت کیا۔ ،پاکستان پچھلے کئی سالوں میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے،بیرون ملک ہمارے دستے نے جنگ زدہ علاقوں کو معمول پر لانے، امن وامان برقرار رکھنے اور انتخابات کی نگرانی کے ذریعے سیاسی تقسیم کے کامیاب منتقلی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا،اس وقت افواجِ پاکستان کے 4515 جوان امن مشنز کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ہماری افواج نے ا قوام متحدہ کے زیراہتمام ہنگامہ خیز خطوں میں انسانیت کی مدد اور امن کی بحالی بہتر بنانے کیلئے قربانیاں دیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 160جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ان خدمات کی بدولت امن او ر استحکام کو فروغ ملا ہے۔