متنازعہ وقف املاک بورڈ بل کے حوالے سے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مظلوم فلسطینیوکشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی قبلہ بیت المقدس کے تقدس کی بحالی اور متنازعہ وقف پراپرٹیز آرڈیننس 2020 (اوقاف بل) کے حوالے سے متفقہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے ہم خیال دینی وسیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہو گی۔ پیر عبدالخالق‘ اعجاز الحق‘ محمد علی درانی‘ پیر خالد سلطان قادری‘ پیر امین الحسنات‘ سینٹر کامل علی آغا‘ پیر سید حبیب عرفانی‘ پیر عنایت بادشاہ‘مولانا زاہد الراشدی‘ علامہ آمین شہیدی سمیت ملک کی 30 جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔