پاکستانی معشیت سالانہ4فیصد شرح نمو کی صلاحیت رکھتی ہے:موڈیز
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کی معیشت 4 فیصد زیادہ سالانہ شرح نمو کی استعداد کی حامل ہے۔ بڑے صنعتی اداروں( ایل ایس ایم) کے شعبہ کی شرح ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس کے نتیجہ میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سالانہ 4 فیصد سے زیادہ کی شرح ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایل ایس ایم کی شرح نمو میں ہونے والا اضافہ ملک کی مجموعی معاشی کارکردگی میں مزیداضافہ کاسبب بنے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے حصول کے بعد مستقبل میں زیادہ شرح نمو کے امکا نات موجود ہیں۔