وزیراعظم آزاد کشمیر پری پول دھاندلی کر رہے ہیں: بیرسٹر سلطان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے جبکہ وہ خود پری پول رگنگ کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی۔ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات 25 جولائی سے قبل متوقع ہیں۔ فاروق حیدر کے الزامات سے انتخابات کا ماحول آلودہ ہوا ہے۔ میری خواہش ہے آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف ہوں اور مسئلہ کشمیر پر بات ہو سکے۔ فاروق حیدر کے تجویز کردہ چیف الیکشن کمشنر ہی اس وقت موجود ہیں بعض حلقوں میں امیدوار زیادہ ہونے کے باعث اب تک ٹکٹس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کیلئے اب تک کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔