ظہیر اختر اولمپکس گیمز کیلئے پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ٹوکیو میں ہونے والی اولمپک گیمز کیلئے چیف ڈی مشن کا تقرر کر دیا ۔ ظہیر اختر ٹوکیو گیمز میں پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن ہونگے ۔ حکام کے مطابق چیف ڈی مشن کے جانے کیلئے دستاویزات جمع کر ادی گئی ہیں ۔باقی دستے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں امید ہے دستہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا۔