• news

سعودی عرب ورلڈ کامبیٹ گیمز 2023ء کی میزبانی کریگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سعودی عرب ورلڈ کامبیٹ گیمز 2023ء کی میزبانی کریگا، سعودی عرب نے ریاض میں 2023ء کے ورلڈ کامبیٹ گیمز کی میزبانی کی تصدیق کر دی۔سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق ورلڈ کامبیٹ گیمز 15 کامبیٹ گیمز اور مارشل آرٹس پر مشتمل ایونٹ ہے۔صدر سعودی اولمپک کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب دنیا کے تمام حصوں کے کھلاڑیوں کے خیر مقدم کا منتظر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن