بھکر‘ حافظ قرآن نشانہ‘ لاہور‘ 12 سالہ ملازمہ سے 2 بھائیوں کی زیادتی
لاہور،قصور‘ بھکر‘ بصیر پور‘ اوکاڑہ‘ سمبڑیال (نامہ نگاران+ نمائندگان) بھکر میں امام مسجد کے حافظ قرآن 16 سالہ بیٹے سے 5 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی‘ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے بچے سے زیادتی کی اور اغواء کر کے رکھا۔ والد کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے 3نامزد، 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مرکزی ملزم رضوان گرفتار۔ پولیس درخواست کے مطابق محمد رضوان‘ ذکاء اﷲ‘ لیاقت علی اور دو نامعلوم افراد نے لڑکے کیساتھ زیادتی کی ہے۔ بصیرپور نامہ نگار کے مطابق چورستہ میانخاں دھرمیوالہ کے رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور کا 12 سالہ بیٹا کھیلنے کیلئے باہر نکلا‘ گلی سے ادریس نے اغواء کر لیا اور خالی مکان میں زیادتی کی جبکہ اسکا ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے گاؤں 42GD کے رہائشی کی بیوی کے محلہ دار ظفر کے گھر برف لینے گئی جہاں ظفر نے اسے رہائشی کمرے میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اوباش نے گھر سے کھیلنے نکلے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان ونیک مسیح عرف کاکا اور نوشاد مسیح کیخلاف پولیس تھانہ بیگووالہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کوٹ اعظم خاں قصور میں اوباش نے جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا۔ 19 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم جاوید نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لاہور سے نامہ نگار کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں 12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو دو بھائیوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رضا آباد، بی بلاک میں بچی کوراشد اور کاشف نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔