• news

روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی: مریم اورنگزیب

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب ہمت کر کے 2018 ء اور2021 ء کے معاشی اعداد و شمار کا موازنہ جاری کریں۔ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے معیشت تباہ کی۔ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت معیشت تباہ کر کے فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں۔ ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں10 ہزار ارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ آپ نے 3 سال میں15 ہزار ارب تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی۔

ای پیپر-دی نیشن