• news

عمران خان نے مسلم لیگ ن کو انتقام کا نشانہ بنایا: رانا ثناء اللہ 

چیچہ وطنی،فیصل آباد(نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مہنگائی ، بے روز گاری اور لاقانونیت نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ، موجودہ حکمرانوں سے جلد چھٹکارے سے ہی ملک و قوم کا بھلا ہے۔ عمران خان نے ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چوہدر ی زاہد اقبال سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔فیصل آباد میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں معاملات طے نہ ہوں تو نواز شریف سے منظوری لی جاتی ہے۔ اور اجلاس میںبھی جو فیصلہ ہو اس کی منظوری بھی نواز شریف دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن