• news

شیخ رشید کی کویتی ہم منصب سے ملاقات  ویزوں کی بحالی پر اظہار تشکر 

کویت (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کویتی ویزا کی بحالی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ تھامیر السلم الصباح سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان کویت دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور سکیورٹی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جن میں تعلقات کے فروغ کے لئے بین الوزارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزا بحالی پر شکریے کا اظہار کیا۔ کویتی وزیر داخلہ نے کہا روابط مزید بڑھنے چاہئیں۔ دس سال سے جدائی کا شکار خاندان کے افراد آپس میں مل سکیں گے۔ پاکستانی مزدور بہت محنتی اور خوددار، کویت کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن