• news

 17 فی صد سیلز ٹیکس میں کمی کرنے کیلئے مختلف آپشنز کی تیاری جاری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک میں سترہ فی صد سیلز ٹیکس میں مختلف کیٹگریز بنا کر اس کی شرح میں کمی کرنے کیلئے مختلف آپشن تیار کئے جا رہیں ،ذرائع نے بتایا کہ جو شعبے کافی حد تک ڈاکومینتیڈ ہین اور ان کی سیلز ایف بی آرکے خود کارنظام میں آتی ہیں ان کیلئے جی ایس ٹی کی شرح کو کم کر دیا جائے تاکہ ٹیکس دینے کی خوصلہ افزائی ہو،اس کے لئے پوائنٹ آف سیلز کو وسعت دینے کی تجویز ہے ،دریں اثنا ذرویع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں 10  غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے جبکہ  پانچ سے چھ ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ کریڈٹ کارڈ  کے ذریعے خریداری پر بھی  سہولت دی جائے گی ۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن