• news

سونا 200 روپے تولہ، ڈالر3 پیسے سستا 

کراچی ، لاہور( نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے بڑھ کر 96 ہزار 280 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 154 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے

ای پیپر-دی نیشن