کوئٹہ اور تربت میں 2 حملے، 4 ایف سی اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو دہشتگرد حملے کئے گئے۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل ریاست کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار سے پانچ دہشت گرد ہلاک اور سات سے آٹھ زخمی ہو گئے۔ چار ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔