• news

ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ کردیا

اسلام آباد+ لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے سندھ اور پنجاب کے پانی میں اضافہ کردیا۔ پنجاب 18 ہزار‘ سندھ کے حصے میں 35  ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ارسا کا اجلاس ہوا۔ پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 24 فی صد بڑھ گئی ہے۔ ترجمان ارسا محمد  خالد ادریس رانا نے کہا ارسا صوبوں کو یقین دلاتی ہے کہ ارسا پورے انصاف کے ساتھ پانی کی تقسیم کر رہے ہیں۔ ملک کے 9 بیراج اور واٹر ہیڈ ورکس پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ چیئرمین ارسا نے فوری طور پر تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کیلئے چیئرمین واپڈا کو مراسلہ بھیج دیا۔ قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے 24 مئی کو آبی وسائل کی تقسیم شفاف بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن