پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار وزیراعظم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ایل پی جی مزید مہنگی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ اے پی پی) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ‘ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول 108 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 80 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی گیس کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 94 روپے 89 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون میں اب یہ سلنڈر 1667.29 روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ مئی میں اس کی قیمت 1572.40 روپے تھی۔ اس کے علاوہ جون کیلئے ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 295 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے جو کہ مئی میں ایک لاکھ 33 ہزار 254 روپے 19 پیسے تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق (آج) یکم جون سے ہو گا۔