کویتی ویزا بحالی خوش آئند بڑھتے تعاون کی علامت: پاکستان
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزا کی بحالی پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاک کویت تعلقات مشترکہ عقائد اور اقدار پر مبنی ہیں۔ تعاون کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کئی شعبوں میں فروغ پار رہے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت کویت نے فیملی، بزنس ویزے بحال کیے۔ پاکستانی تاجر کویت کا آن لائن انٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ زاہد حفیظ نے کہا بڑھتا تعاون دو طرفہ تعلقات کی علامت ہے۔ کویت، پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں۔