لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم :ساجد کیانی
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ گذشتہ روزڈکیت و چور گینگز،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی و دیگر جرائم میں ملوث356ملزمان گرفتارکئے گئے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے3گینگز کے07ملزمان کو بھی حراست لے کر ان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں، موبائل فونز،اسلحہ برآمد کیا۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر279مقدمات درج،282ملزمان گرفتارکیے گئے۔پتنگ بازوں سے 1658پتنگیں، 6چرخیاں،145پنی ڈوراور 128گھچی ڈور برآمد کی گئی۔شہر بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران18مقدمات درج، 18ملزمان گرفتارکئے گئے۔گرفتارملزمان سے 13 پسٹل ،3 رائفل ،1بندوق اور سینکڑوں گولیا ں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 34ملزمان گرفتارکئے گئے۔