این سی او سی کی جانب سے کوئی مکتوب موصول نہیں ہوا ، ترجمان الیکشن کمشن
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاحال این سی او سی NCOC کی جانب سے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 کے التوا کے حوالہ سے کوئی مکتوب تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ مکتوب موصول ہونے کے بعد ہی الیکشن کمیشن آئین و قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ آئین کے مطابق الیکشن شیڈول کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کوحاصل ہے اس حوالہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے منسوب خبریں من گھڑت و خلاف حقائق ہیں۔