• news

لاکھ روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ نہ  دکھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی تجویز 

اسلام آباد (آئی این پی) اگلے وفاقی بجٹ میں شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شناختی کارڈ نہ دکھانے پرقابل ٹیکس آمدن پر جرمانہ 3سے بڑھا کر 5فیصد کرنے کی تجویز دی۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط پرعملدرآمد یقینی بنانے کی تجویز  دی گئی ہے۔ سیلزٹیکس رجسٹرڈ تاجر غیر رجسٹرڈ خریداروں کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے اور رجسٹرڈ تاجر خریدار کا شناختی کارڈ نمبر اور انوائس کی تفصیل فراہم کریں گے۔  شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق عام صارف پر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ دکھانے کی شرط پر عملدرآمد نہیں ہورہا جبکہ غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز کو لاکھوں روپے کی سیلز یومیہ کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن