گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلائسسز یونٹ کا قیام
لاہور (سٹی رپورٹر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلائسسز سنٹر میں غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ مخیر حضرات کے تعاو ن سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیا ر ہونے والا جدید یونٹ ابتدائی طور پر 14ڈائیلائسسز مشینوں پر مشتمل ہے جہاں مریضوں کے لیے چوبیس گھنٹے سروسز مہیا کی جارہی ہیں ۔کنسلٹنٹ نیفرالوجسٹ ڈاکٹر نبیحہ رضوی نے بتایا کہ گردوں کی بیماریاں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیامیںتیزی سے بڑھ رہی ہیں۔