اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے: ہارون خالد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر میاں ہارون خالد نے کہا کہ عمران حکومت نے نواز لیگ کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کوئی اور قابل ذکر کام نہیں کیا جبکہ اس وقت مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوام اور سرکاری ملازمین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں خود حکومت شوگر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک کے اندر بدترین کرپشن کا دور دورا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ حکومت کی ناکامی ،نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتاثبوت ہے حکمرانوں کی ناقص معاشی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے حکمران طبقہ ملک وقوم کیلئے زہر قاتل بن چکا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔