عمران خان قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے:افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی کپتان ہیں اور پاکستانی قوم کے مسیحا ہیں ان کی سوچ وفکر کا محور وطن عزیز ہے جس کی ترقی و استحکام اور اس میں بسنے والے 22 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود ہے وہ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، میاں افضال حیدر نے کہا کہ آج ملک کے مزدور کسان اور پارٹی ورکرز عمران خان کے ساتھ نئے پاکستان کے قیام کی تاریخی جدوجہد میں شریک ہیں اسی جرات مند قیادت کے نتیجہ میں پاکستان کو جملہ مسائل سے جلد چھٹکارا حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام کو چاہئے کہ ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔