• news

 حکومت معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ‘بھرپور ساتھ دینگے:سنی تحریک 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردارمحمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ 3سال پہلے کی پوزیشن پر آٹا،چینی،گھی کی قیمتیں واپس نہیں آئیں،موجودہ دور میں یہ تمام اشیاء ڈبل قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ مثبت سمت کی طرف جانا اچھی بات ہے مگر عوام کو معاشی استحکام کے بہتر نتائج برآمد نہیں ہورہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کے استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرے بھرپور ساتھ دینگے،غریبوں کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے،پاکستان سنی تحریک چاہتی ہے کہ مہنگائی وبیروزگاری کا خاتمہ ہو اور ملک کے عوام خوشحال ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن