عوام مہنگائی سے بد حال ہو چکے :عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے باعث بد حال ہو چکے لیکن حکومت آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے بجٹ سے مہنگائی کا نیاسونامی برپا ہو گا جسے عوام برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں ملک کامعاشی طور پر دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ، اور عوام کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبا رکھا ہے مزید ستم ظریفی یہ کہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ نیا بجٹ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام دشمن بجٹ کو اپوزیشن کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔