تحریک انصاف کے دور میں بیروزگاری بڑھی :عمران حیدر
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) تحریک انصاف نے ملک میں مہنگائی سے عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے ہیں۔اس پارٹی کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔ مسلم لیگ(ن) کے سنیئر راہنما اور چیئرمین یونین کونسل رحمان آباد میاں عمران حیدر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں بیروزگاری بڑھی ہے حالانکہ انھوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے جس چیز کی قیمت 70سال میں 100 روپے تک پہنچی ہے انکے ڈھائی سالہ دور میں ڈبل ہو گئی ہے۔