آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں 43پیسے یونٹ کمی کی منظوری
اسلام آباد (صباح نیوز) نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزینگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں 43پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ سی پی پی اے نے 86پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے 43پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 43پیسے فی یونٹ سی پی پی اے کو سابقہ بقایا جات کی مد میں واپس کر دیئے گئے۔ بجلی سستی ہونے سے آئندہ ماہ صارفین کو چار ارب 40کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایل این جی کی قلت سے چھ کروڑ55لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔