سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ پلان ترتیب دینے کا حکم
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجدکیانی نے کہا ہے کہ تمام محرران تھانوں کے رجسٹرزکی مکمل تکمیل اورفرنٹ ڈیسک سٹاف سمیت اہلکاروں کی حاضری یقینی بنائیں۔ تھانوں کی تزئین وآرائش،وائٹ واش،کمپیوٹرزودیگر الیکٹریکل اشیاء کا تخمینہ لگایا جائے۔سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ پلان ترتیب دیں۔پی ایم ڈی یو پر زیر التواء درخواستوں کو فوری نمٹائیں،تاخیر پر قانونی کارروائی ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تھانوں کے محرران کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ریڈرزو محرران کی کارکردگی،تھانوں کی عمارات،سہولیات ودفتر ی امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام محرران کو تھانوں میں بہترین صفائی ستھرائی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محرران تھانوں کے مالخانہ،مال مقدمہ واسلحہ کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔تمام محرران اسلحہ کی درستگی،صفائی ستھرائی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ تھانوں کی موٹر سائیکلوں وگاڑیوں کی مسلسل گشت یقینی بنائیں۔دوران چیکنگ پروفارمہ پر بوگس اِنٹری کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ محرران 15 کی کالز کی علیحدہ ڈائری مرتب کریں کالز کا ڈیٹا خود چیک کروں گا۔سرکاری موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی مینٹیننس پر توجہ دیں۔