شیراکوٹ پولیس نے 2پتنگ سازوں کو گرفتار کرلیا
لاہور( نامہ نگار )شیراکوٹ پولیس نے 2پتنگ سازوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان اقبال اور شہزادہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے300 پتنگوں کا خام مال،50 عدد تیار پتنگیں،گڈی کاغذ ، بانس ودیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ پتنگ و ڈور سازی کا کام عرصہ دراز سے کر رہے تھے۔ملزمان پتنگیں اور ڈور گھر میں تیار کرکے فروخت کرتے تھے۔