وفاق‘ صوبوں کا ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے کا فیصلہ
لاہور( نامہ نگار )وفاق اور صوبوں نے شہریوںکو جاری ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی آئی ٹی بی ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے نیشنل لائسنسنگ پورٹل تشکیل دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبوں کے شہریوںکو جاری ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے کے لیے پی آئی ٹی بی نیشنل لائسنسنگ پورٹل تشکیل دے گا۔ پی آئی ٹی بی کی جا نب سے لائسنسنگ ڈیٹا یکجا کرنے کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ بنائی جائے گی جس سے لائسنس کے جعلی ہونے،ڈپلیکیٹ،منسوخی،معیاد ختم ہونے کی نشاندہی ہو سکے گی۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے عملے کو تکنیکی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے سے ڈرائیونگ کلچر میں بہتری، حادثات میں کمی اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔