• news

رائے ونڈ :  ویڈیو گیمز‘ سنوکر کلب جرائم کا گڑھ بن گئے

رائے ونڈ (نامہ نگار) لاک ڈائون میں سکول بند ہونے کے بعد رائے ونڈ کے پوش علاقوں میں قائم ویڈیو گیمز اور سنوکر کلبوں میں طلبہ کی بہت بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے ان سنوکر کلب ،ویڈیو گیمز سمیت دیگر کلبوں میں کم عمر بچوں کو مختلف اخلاقی برائیوں میں ملوث کرنے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ روز جامع فیاض العلوم سٹریٹ میں واقع سنوکر کلب میں اوباش نوجوانوں نے کم عمر بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ شہریوں نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ  پوش علاقوں میں قائم ویڈیو گیمز اور سنوکر کلب میں کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی کیساتھ ساتھ ان اڈوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ  شہر امن کا گہواہ بن سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن