• news

26کرکٹر ز کا تربیتی کیمپ آج سے ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کی سفارش پر 26کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور یں شروع ہو گا۔کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کوچز ٹریننگ دینگے ۔ کیمپ میں ایسے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر وہ پی ایس ایل میں شامل نہیں ہوسکے ہیں ۔ 38روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ذہنی ‘جسمانی ‘تکنیکی اور دیگر پہلوئوں پر کام کیا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں فارمیٹ کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی ۔ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کیمپ کی سربراہی کرینگے ۔ محمد یوسف ‘عمر رشید ‘مصباح الحق ‘عبد المجید ‘اعجاز احمد‘رائو افتخار انجم اور محتشم رشید بھی کھلاڑیوں کی تربیت کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن