• news

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ‘بابر اعظم بدستور سر فہرست

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم 865 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نئی پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بیٹسمینوں میں بابر اعظم 865 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرا ت کوہلی کا دوسرا اور روہیت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔ سری لنکن کوشال پریرا 13 درجے ترقی پاکر 42ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بائولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا تیسرا نمبر ہے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن نویں سے دسویں اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دسویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن