• news

علی رحمان نے پی ٹی وی لاہور شعبہ نیوز کے سربراہ کی ذمہ داریا ں سنبھال لیں

لاہور (سپیشل رپورٹر )پاکستان ٹیلی ویژن شعبہ نیوز کے سینئرپروفیشنل علی رحمان نے بطور سینئر نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی لاہور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے پہلے پی ٹی وی کوئٹہ میںفرائض سر انجام دے رہے تھے۔ علی رحمان کا شمار پی ٹی وی کے سینئر نیوز پروفیشنلزمیں ہوتا ہے اور رپورٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔لاہور اور ایبٹ آباد میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین، شعبہ نیوز کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربراہوں نے علی رحمان کیلئے نیک جذبات کا اظہارکیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن