ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے 1624 اتھلیٹ و دیگر سٹاف کی آمد
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جاپان میں 23 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں شرکت کیلئے اتھلیٹ، سپورٹنگ سٹاف اور براڈ کاسٹنگ ماہرین کے 1624 ارکان جاپان پہنچ گئے ہیں۔جاپان پہنچنے والے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کو ایئر پورٹ پر ہی کرونا ویکسین لگائی گئی ہیں، جبکہ کئی ممالک کے کھلاڑی جو پہلے ہی ویکسین اپنے ممالک میں لگواچکے تھے انھیں تین دن تک قرنطینہ کے بعد تربیت کی اجازت دیدی گئی۔