• news

پاکستان سپر لیگ کھلاڑیوں سٹاف کی چوتھی کرونا ٹیسٹنگ پیکٹس شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 6کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے والوں کی آئسولیشن گزشتہ روز مکمل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں موجود کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کی گزشتہ روز پھر کروناٹیسٹنگ ہوئی ہے، کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کو ٹریکنگ کارڈ دیدیا گیا ہے۔آئسولیشن مکمل کرنے والے اب کمروں سے باہر ہوٹل کے مخصوص ایریا میں جاسکتے ہیں۔اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں نے سٹیڈیم میں ٹریننگ کاآغاز کر دیا ۔ کرونا ٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی روم آئسولیشن ختم کرکے بائیو ببل میں داخل ہوگئے، گراونڈ میں جاکر پریکٹس کی اجازت مل گئی۔  قرنطینہ کرنے والے کھلاڑیوں نے میدان تک رسائی کے بعد سکھ کا سانس لیا۔ پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائیگی۔ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی پہنچائی گئیں جو تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو دیدی گئی ہیں۔ ہوٹل سے باہر جانے والوں کیلئے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ٹریکر کے ذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائیگا تو ایک بیپ کے ذریعے  پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ لیگ کے میچزسات جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ فائنل چوبیس جون کوشیخ زید سٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔براڈکاسٹنگ ٹیم کے سولہ بھارتی ارکان جنہیں ابوظہبی حکام نے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر ہوٹل سے نکال دیا تھا۔ وہ پانچ جون تک آئسولیشن دبئی میں مکمل کرکے ابوظہبی آئیں گے اوردو دن کیمرے اوردیگرآلات کی تنصیب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن