• news

نذیر چوہان کا اپنی رہائشگاہ پر ترین گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور ‘ گوجرانوالہ‘ وزیر آباد ( نیوز رپورٹر+  نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اراکین پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے اپنی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال‘ اجمل چیمہ نے عشائیہ میں شرکت کی۔ نذیر چوہان کیخلاف ایف آئی آر پر بات چیت کی گئی۔ ترین گروپ نے بجٹ کی منظوری میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر جہانگیر خان ترین، بزرگ سیاستدان حامد ناصر چٹھہ اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب محمد احمد چٹھہ کے گھر گئے۔ بزرگ سیاستدان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی۔ جہانگیر خان ترین نے حامد ناصر چٹھہ کی اہلیہ اور محمد احمد چٹھہ کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ہم سب کو ملکر وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لیے سوچنا ہوگا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ آپ نے پاکستان میں صاف ستھری سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ چٹھہ خاندان کا نام سیاسی میدان میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن