• news

کرونا سے 92اموات، باہر جانے کیلئے سنگل ڈوزیر بھی سر ٹیفکیٹ جاری ہوگا

اسلام آباد(نا مہ نگار) این سی او سی کے مطابق پاکستان میں مزید 2028کیسز سامنے آئے ہیں، مزید  92افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 4889مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد ہو گئی۔کرونا مریضوں کی تعداد کی فہرست میں پاکستان 29ویں نمبر پر ہے۔ انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد21022 ہو گئی، کرونا مریضوں کی تعداد9 لاکھ26 ہزار 695 ہو چکی ہے۔ کل53 ہزار99 مریض زیرِ علاج ہیں،3630  کی حالت تشویش ناک ہے، مزید51523 ٹیسٹ کئے گئے۔ مزید3لاکھ 4ہزار 862 افراد کو ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 79 لاکھ 53 ہزار574کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ این سی او سی نے پاکستان سے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کیلئے  جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے۔سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا اور سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا ، وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔ ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے بھی جزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3جون سے شروع ہو گئی۔  اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہفتے میں 7روز کاروبار کھلے ہوں اور جو 24گھنٹے کام کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکیں، تاہم یہ ابھی ممکن نہیں،، ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، فائزر ویکسین مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،اسلام ڈائگناسٹک سینٹر اور معروف ہسپتال کے تعاون سے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پورے ملک میں ویکسین لگانے کے عمل میں تیزی آئے تاکہ سارے کاروبار کھل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستان کے مقابلے میں آبادی کے تناسب سے اسلام آباد میں سب سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے اور ہمیں چین کی ویکسین کے مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ چین سے ویکسین برآمد کی جارہی ہے، یہ صرف پاکستان کا نہیں درجنوں ممالک کا مسئلہ ہے۔اگر ہر ملک نے یہ شروع کردیا کہ میری پسند کی ویکسین نہیں لگائی اس لیے ہم آپ کو آنے نہیں دیں گے تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہونا ہے۔ فائزر کی ویکسین کی فی الحال تعداد بہت کم ہے اور اس کے لیے ہم حجاج کرام اور بیرون ملک کام کرنے والوں یا پڑھنے والوں کو لگانے کے لیے ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، فائزر ویکسین مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن