• news

توہین عدالت قانون کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے قانون کے خاتمے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں ججز کے خلاف کارروائی بھی کھلی عدالت میں کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا  گیا ہے کہ توہین عدالت کا قانون غیر آئینی‘ غیرقانونی اور غیراسلامی ہے، اس ختم کیا جائے۔ اظہار رائے کی آزادی کے قانون کے تحت عدالت کی تشکیل دی  گئی  کمشن  رپورٹس پبلک کی کی جائیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والے چند افراد کو غیرضروری معافی یا استثنیٰ دینا اسلامی اقدار اور آئینی دیباچہ کی شق دو کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ میں آئینی درخواست پاکستان نژاد امریکی غازی خان نے  دائر کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عدالتی نظام کے بارے میں دنیا کا تاثر اچھا نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن