سندھ میں ڈاکو راج قائم، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے، عمران اسماعیل
اسلام آباد(ضمیر علی ڈیتھو)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سند ھ کے عوام کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں مگر سندھ حکومت کام نہیں کرنے دیتی،آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے وزیر اعظم سے بات کی ہے،تحریک انصاف کے سینٹر سیف اللہ ابڑو نے کہایہ تاثر غلط ہے کے پی ٹی آئی کی سندھ پر توجہ نہیں،اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے مگر سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی،وفاق کی جانب سے تین ارب پچاس کروڑ کے فنڈز کولیپس ہوجائیں گے مگر سندھ حکومت نے صوبے کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں کام کرنے کے لئے اجازت نہیں دی، انکا کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں مگر عوام کی بھلائی کے کام بھی صوبائی حکومت نہیں کرنے دیتی، ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بار پھر ڈکو راج قائم ہوچکا ہے ،وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلی سندھ کو کہا کہ کچے کے علاقوں میں رینجرز تعینات کی جائے تاکہ ڈاکو راج کا خاتمہ ممکن ہوسکے مگر سندھ حکومت اس کے لئے تیار نہیں ہوئی گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کے عوام کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی اس موقع پر تحریک انصاف کے سینٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کے سندھ کے عوام کو حقائق نہیں بتائے جاتے تھے ہم عوام کو آگاہ کریں گے۔