وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دیدی
اسلام آباد (این این آئی)ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی،وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ۔کونسل 33 نوجوانوں پر مشتمل ہو گی کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ،نیشنل یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نوجوان شامل ہیں ،چاروں صوبوں، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امور نوجوانان کے وزیر، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہیں ۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی دلچسپی پر ان کا شکر گزار ہوں۔عثمان ڈار نے کہاکہ یوتھ کونسل میں شامل تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کونسل کا ایجنڈا ملکی سطح پر نوجوانوں کی ترقی ہو گا،اب پاور کوریڈورز میں نوجوانوں کی آواز سنی جائیگی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریبات میں بھی یہ نوجوان شریک ہوں گے۔