• news

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی 20 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئندہ وفاقی بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی 20 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاونس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے، سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل سکیورٹی اداروں کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے، مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کو انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔جبکہ وفاقی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے مزیدآٹھ ارب ریونیو حاصل ہوسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن