وزیراعظم عوام سے کئے وعدے ہر صورت پورے کرینگے:شاہدہ ملکہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ، پنجاب حکومت نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام شروع کر کے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کے وژ ن کے عین مطابق عوا م کی خد مت میں مصروف عمل ہیں جبکہ نام نہاد خادم اعلی نے عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی مال بنانے اور نمود ونمائش کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، شوبازی اور رنگ بازی میں شہباز شریف کا کوئی ثانی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام ایک بہترین طرز حکومت کا نمونہ ہے جس پر پوری توجہ سے کام کیا جائے گا اور عوامی مسائل حل کیے جائیں گے ، پی ٹی آئی کی حکومت خدمت آپ کی دہلیزپر عملی طورپر گامز ن ہے، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حوار ی حکومت سے کامیابیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ناکامی اور مایوسی اپوزیشن کا مقدر بن چکی ہے۔