• news

حکومت پانی کی تقسیم میں ناکام ہوچکی:مخدوم احمدمحمود

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرسابق گورنرمخدوم احمد محمودنے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کا پانی روکے جانے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہوچکی ہے۔سندھ کے حصے کا پانی روک کر وفاقی حکومت نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ ترسیل میں کمی کے بعد کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔بوائی کے موقع پر سندھ کا پانی بند کرنا چاولوں کی کاشت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی تباہ کن ہوگا۔خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے۔حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہوئی۔پی ٹی آئی نے غیر قانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو کھول کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن